وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا ہنگامی اجلاس، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیاگیا

Jul 23, 2023 | 18:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیلاب کی تازہ صورتحال اوربھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے جانے کے حوالے سے تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔
سیکرٹری آبپاشی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دریائے راوی اورستلج پر بھارت کے بنائے دونوں ڈیم میں پانی کی سطح بلند،راوی پر بنایاگیا ڈیم90فیصدجبکہ ستلج پر بنایاگیا ڈیم 70 فیصد بھرگیاہے،راوی اورستلج کے کیچمنٹ ایریا میں مزید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر محکمہ آبپاشی،پی ڈی ایم اے،ریسکیو1122 اورانتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا،دریائے راوی اورستلج کے بیڈ کے اندر موجود آبادیوں کے انخلاکیلئے پلان تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ دریاؤں کے بیڈ کے اندر موجود گاؤں کے لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے،آبادیوں کے انخلاکے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ، خریداروں کی چیخیں نکل گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کمشنر لاہور اوردیگر ڈویژنل کمشنر ایمرجنسی کی صورت میں وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں،انتظامیہ کھانے پینے اورمیڈیکل کی سہولتیں پہنچانے کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی آمد کے بارے میں متعلقہ اداروں کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے۔
صوبائی وزرا ،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ حکام صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وکیل قتل کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ