برائلر گوشت کی قیمت میں18روپے اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے 

Jul 23, 2023 | 18:02:PM
برائلر گوشت کی قیمت میں18روپے اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے 
کیپشن: مرغی کا گوشت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چند روز کمی کے بعد شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جانے لگا۔ 
پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت18روپے اضافے سے593روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت12روپے اضافے سے 395روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت3روپے اضافے سے265روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔دو روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طو رپر 41روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وکیل قتل کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ