وکیل قتل کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنیوالا بنچ بحال

Jul 23, 2023 | 17:38:PM
وکیل قتل کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنیوالا بنچ بحال
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں قتل ہونےوالے وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف کی نامزدگی کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کا بنچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے کیلئے تشکیل کردہ پہلا بنچ بحال کر دیا گیا، سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی 3 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گی۔
گزشتہ روزجاری کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کا بنچ تبدیل کر دیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 24 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر نقوی بھی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔
سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں ضمانت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ(ن)نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اُڑا دی