احتجاج کے لیے نکلیں تو راناثنااللہ کا نام ذہن میں رکھیں، لیگی ایم پی اے کی دھمکی

Jul 23, 2022 | 12:11:PM
احتجاج،نکلیں ،راناثنااللہ ،نام ،ذہن ،لیگی ایم پی اے ،دھمکی
کیپشن: لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے عمران خان پر تنقید کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کی جیت پر متعدد ٹوئٹس کیں۔

انہوں نے لکھا کہ 'X اور Y کے بعد عمران خان کی اے بی سی  پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی'۔

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ 'نیازی X , Y کا رونا روتا رہا، Z نے گیم ڈال دی '۔

حنا پرویز نے مزید کہا کہ 'آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا،ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے'۔

لیگی رہنما نے عمران خان کے حمایتیوں کو انتباہ کیا کہ ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے والی تحریک انصاف کو بتاتی چلوں کہ باہر نکلنے سے پہلے رانا ثنا اللہ کا نام ذہن میں رکھیں، نام ہی کافی ہے۔

خیال رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔