حکومت نے عوام کو بڑاجھٹکا دیدیا،بجلی پھر مہنگی

Jul 23, 2022 | 09:54:AM
حکومت نے عوام کو بڑاجھٹکا دیدیا،بجلی پھر مہنگی
کیپشن: بجلی پھر مہنگی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی ۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا، اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست کو منظور کر لیا، بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کو 3 مراحل میں اضافے کی منظوری دی گئی،اعلامیہ کے مطابق اضافہ جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر سے لاگو ہو گا۔

لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا، فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی