حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب، مختلف شہروں میں کارکنوں کا جشن

Jul 23, 2022 | 09:30:AM
حمزہ شہباز ،وزیراعلیٰ ،منتخب، مختلف شہروں ،کارکنوں کا جشن
کیپشن: حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ مھتخب ہونے پر مختلف شہروں میں کارکنوں کا جشن۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر لیگی کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹس کے مطابق ملتان،کمالیہ،حافظ آباد،سیالکوٹ،شکرگڑھ، رحیم یارخان میں ن لیگ کےکارکنوں نے سڑکوں پرنکل کر حمزہ شہباز کی کامیابی پرجشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے۔

اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے  حیدرآباد  کے علاقے حیدر چوک  پر جشن منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں احتجاج

واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت کی حمایت حاصل کرلی۔