وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ چودھری پرویز الٰہی کا پہلا بیان سامنے آ گیا

Jul 23, 2022 | 00:17:AM
سپیکر پنجاب اسمبلی، چودھری پرویز الٰہی، ڈپٹی سپیکر، آرٹیکل 6لگتا ہے،
کیپشن: پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کے اوپر آرٹیکل 6 لگتا ہے، ڈپٹی سپیکر نے آئین توڑا ہے، توہین عدالت کی ہے۔
 سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ آج پھر اس نے پولیس کو ایوان کے اندر بلالیا تھا، 30 سال سے میں پنجاب میں پارٹی کا صدر ہوں، پنجاب اسمبلی میں پہلے بھی پولیس کو بلا کر تشدد کیا گیا، عدالت نے ہدایت کی تھی پولیس باہر رہے گی اندر نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم جیت چکے تھے، پارلیمانی پارٹی نے مجھے امیدوار نامزد کردیا تھا، مجھے یہ ڈپٹی سپیکر کہتا ہے آپ خود کو اور آپ کی پارٹی آپ کو ووٹ نہیں دی سکتی، اس نے وہ کام کیا ہے جو غدار بھی نہیں کرتے، اس نے جو کام کیا ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی پر ارکان کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے، الیکشن کمیشن