مری اورسوات میں شدیدبرفباری، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی)مری اور سوات میں شدید برفباری کے باعث گاڑیوں کی کئی کلو میٹر لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اسلام آباد سے مری میں تمام قسم کی انٹری کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا،شدید برف باری کی وجہ سے مقامی افراد کا بھی داخلہ بند کر دیا گیاجبکہ ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔راستہ کلئیر ہونے کے بعد انٹری پوائنٹس پر داخلہ کی اجازت دے دی جائے گی
تاہم میں مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا،مری میں دو فٹ جبکہ گلیات میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔برفباری رکنے کے باوجود مشکلات برقرارہے۔
مری میں موجود سیاح برف سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔انتظامیہ نے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
ادھربارش اور برفباری کے باعث موٹروے E-35 ہزارہ ایچیان سے کسپُل تک بند کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹروے کاکہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
دوسری جانب سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے۔مالم جبہ،مدین،بحرین،کالام،مرغزار،اسلامپور،گبین جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔مینگورہ کے مضافاتی علاقوں کوکارئی،سنگر،سیرتلیگرام میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
برفباری کے باعث متعدد علاقوں میں سڑکیں بند ہو گئیں۔ضلع بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بالائی علاقوں سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔مینگورہ شہر کے متعدد علاقوں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی بندہے۔