نو مئی حملہ کیس؛حماد اظہر اور زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی )نو مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس میں غیر حاضر ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی سی لاہور نے حماد اظہر اور زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
تمام غیر حاضر ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئےہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،عدالت نے حماد اظہر،زبیر خان نیازی،اکبر خان ،مسعود احمد سبحانی ،ارسلان بن بشارت ،فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تھانہ ریس کورس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 852/23 درج کر رکھا ہےجس میں کچھ ملزمان کو قید کی سزا ہو چکی ہے،اشتہاری ملزمان کا ٹرائل دوسرے مرحلہ میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیز ی،ڈالرکی قدرمیں استحکام
سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی مگر پیش نہیں ہوئے ،ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے۔