سپریم کورٹ اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک مرتبہ پھر حکومت پر برہم

Jan 23, 2023 | 12:16:PM
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک مرتبہ پھر حکومت پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی، کیا اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک مرتبہ پھر حکومت پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی، کیا اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے۔

 جسٹس قاضی فائز عیسی نے ٹیمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ آں آں آں ایسے کر رہے جیسے بہت مشکل آئینی سوال پوچھ لیا ہے، حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی، کیا اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے ؟۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ساڑھے پانچ ہزار وکیل ہیں حکومت کو ایک نہیں مل رہا، اٹارنی جنرل تعینات نہ کر کے حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی پاسداری نہیں کی گئی، پیار سے کہہ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل تعینات کر دیں، ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل صرف اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کے پابند ہیں، اٹارنی جنرل کی ہدایات کے بغیر ڈپٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا پیش ہونا خلاف قانون ہے۔