ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹریفک حادثے کا شکار

Jan 23, 2022 | 10:02:AM
 ہالی وڈ ،اداکار ،امریکی ریاست کیلی فورنیا ک، ٹریفک حادثے 
کیپشن:  ٹریفک حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٰسک) ہالی وڈ کے نامور اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق  گورنر آرنلڈ شوارزنیگر  لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے  جمعہ کی شام 4:35 بجے کے قریب پیش آیا۔ لاس اینجلس پولیس  نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ 4 گاڑیوں کے درمیان پیش آیا  تاہم حادثے میں  ایک خاتون کو سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 خیال رہے کہ 74 سال آرنلڈ شوارزنیگر نے 2003 میں  ریپبلکن کی جانب سے گورنر کے لئے مہم چلائی اور  کامیابی حاصل کی۔اس کے علاوہ  ہالی ووڈ سٹار نے حال ہی میں اہلیہ سے باضابطہ طور پر طلاق بھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںتوبہ توبہ! شوہر اور بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی۔کہانی میں نیا موڑ آ گیا