کوٹ ادو: 5 سالہ بچی کو جوس میں زہریلی شے پلاکر مار دیا گیا

Jan 23, 2021 | 10:53:AM
کوٹ ادو: 5 سالہ بچی کو جوس میں زہریلی شے پلاکر مار دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں 5 سالہ بچی  کو مبینہ طور پر گنے کے جوس میں زہریلی چیز  پلاکر مار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بچی کے نانا ملازم حسین نے پولیس کو دیئے بیان میں کہا ہے کہ مرنے والی بچی ایمن کی والدہ کو 5 سال قبل جھگڑے کے بعد اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا، ایمن اسکے بھائی کے گھر ملنے گئی تو وہاں ملزمان آئے ہوئے تھے جنہوں نے اسے گنے کے جوس میں زہریلی شے پلا دی۔ملازم حسین نے کہا  کہ اسکی نواسی کو  اسکےدادا عاشق حسین اور انکے رشتہ دار مہتاب اور نواب نے قتل کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مرنے والی بچی کے نانا کی مدعیت میں بچی کے دادا اور اس کے 2 رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔