پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ

Feb 23, 2026 | 12:03:PM
پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے مفت ایمبولینس سروس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کر لیا اور کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی۔

مرحوم کے اہل خانہ 1122پر کال کر کے یا ہسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے، میت منتقلی سروس کی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میت کو ہسپتال سے دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک،خطرے کی گھنٹی بج گئی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائزکرنے پر اتفاق کیا گیا اور پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔