سعودیہ سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ

Feb 23, 2025 | 14:12:PM
سعودیہ سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل ہونے والے 48 پاکستانیوں میں 5 کو مختلف ڈسٹرکٹ کی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے جبکہ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہونے پر 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں:کراچی میں معروف اداکار کا بیٹاگرفتار، منشیات برآمدہونے کادعویٰ
 ذرائع نے بتایا کہ امارات سے 2، قطر سے 1 اور آذربائیجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا جبکہ ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدر آباد اور درخشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔