اداکارہ اونیت کور نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتا دیا

Feb 23, 2023 | 11:34:AM
اونیت کور
کیپشن: اونیت کور
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  نام تو سنا ہوگا' کی اداکارہ اونیت کور اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچاتی نظر آتی ہیں ،ان کی تصاویر ہوں یا ویڈیوز جیسے ہی وہ انہیں انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں، وہ کچھ ہی دیر میں وائرل ہوجاتی ہیں۔

نوجوان اور پُرجوش بھارتی  اداکارہ ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹس بشمول ایک بالی ووڈ فلم میں مصروف ہیں۔اسی دوران اونیت نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جو  خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں انہیں 'کتھک' پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، "میرا پہلا پیار  #کتھک..."

ضرور پڑھیں : عرفی جاوید نے ایک بار پھر اپنی گلیمرس لک سے تہلکہ مچا دیا ، ویڈیو وائرل

اونیت کور اگلی فلم’ ٹیکو ویڈز شیرو ‘میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ ایک رومانوی اور  طنزیہ فلم ہے۔ فلم کو کنگنا رناوت نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم کی تحریر اور ہدایت کاری سائی کبیر نے کی ہے۔

دوسری جانب اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو 'ٹیکو ویڈز شیرو' کی اس سال او ٹی ٹی ریلیز ہونے والی تھی لیکن مبینہ طور پر آن لائن پلیٹ فارم بری پریس سے بچنے کے لیے اسے ملتوی کرنے کا منصوبہ بنا رہےہیں ، کیونکہ فلم کے مرکزی اداکار  نواز الدین صدیقی ، بیوی عالیہ صدیقی کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے  سرخیوں میں رہے ہیں۔