سرگودھا: زیادتی کیس میں عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہونے پر 2 بہنوں پر مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سرگودھا میں زیادتی کیس میں 2 بہنیں عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئیں جس کے بعد ملزمان کو بری جبکہ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے 2 افراد کے خلاف زیادتی اور تشدد کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا،پولیس نے بتایا کہ مدعی خاتون اور اس کی بہن کمرہ عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئیں جس کے بعد سیشن کورٹ نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔
پولیس کے مطابق بیان سے منحرف ہونے پر اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت 2 بہنوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کراکروقت ضائع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے تفریحی میلے میں بالی ووڈ کے نامناسب گانے پر ڈانس کرنے پر سکول پرنسپل پر مقدمہ درج