کین ڈول کو زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ مل گیا

Dec 23, 2023 | 10:06:AM
 پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کین ڈول کین ڈول کو زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ مل گیا۔ اُنہوں نے اپنے گھر کی دیوار پر لگائے گئے غلاف کعبہ کی روح پرور ویڈیو جاری کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کین ڈول کین ڈول کو زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ مل گیا۔ اُنہوں نے اپنے گھر کی دیوار پر لگائے گئے غلاف کعبہ کی روح پرور ویڈیو جاری کردی۔

میک اپ اور گرومنگ کے شوقین منفرد ویڈیوز سے سوشل میڈیا کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے عدنان ظفر  المعروف کین ڈول کے نام سے کون واقف نہیں۔

پاکستان میں ہوٹل مینجمنٹ سے اپنی پروفیشنل زندگی کا آغاز کرنے کے بعد  کئی قومی اور بین الاقوامی فائیو سٹار ہوٹلوں میں خدمات انجام دینے والے کین ڈول کی مقبولیت کا اندازہ انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملین فالووز سے بآسانی لگایا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں کین ڈول نے عمرے کی سعادت حاصل کی جس کی ان گنت تصاویر اور ویڈیوز انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حدپسند بھی کیا گیا۔

بعدازاں اس عمرہ ادائیگی کے بعد کین ڈول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روح پرور ویڈیو جاری کی جسمیں انہیں اپنے گھر کی دیوار پر غلافِ کعبہ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ٹک ٹاکر نے عمرہ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،'میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ میں کم از کم اپنے پاس کعبے کا ایک دھاگا ہی رکھ لوں لیکن اللہ نے مجھے  کسوہ کا پورا ٹکڑا نواز دیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کین ڈول اپنی فیملی کے ہمراہ کسوہ کو دیوار میں نصب کر رہے ہیں کہ اس دوران وہ اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور انکی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

یاد رہے کہ کین ڈول کو یہ کسوہ انکے ایک دوست کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔ دوسری جانب خوبصورت ویڈیو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔