شاہ رخ کی حمایت میں مداح بھی میدان میں آگئے ،حکومت سے بڑامطالبہ کر دیا

Dec 23, 2022 | 13:36:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شاہ رخ کی حمایت میں مداح بھی میدان میں آگئے ،حکومت سے بڑاامطالبہ کر دیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو جلانے کی دھمکی دینے والے پنڈت کے خلاف اداکار کے مداح بھی میدان میں نکل آئے اور حکومت سے پنڈت کی گرفتاری کامطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے ماہ ریلیز ہو گی ،  فلم  میں دیپیکا پیڈوکون اور شاہ رخ کی ڈریسنگ کو لے کر انتہا پسند ہندو دھمکیاں دے رہے ہیں ، حال ہی میں انتہا پسند ہندو پنڈت پرمہنس آچاریہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی  جس میں وہ کہتے سنائی دیئے کہ آج توہم نے شاہ رخ کا پتلا جلایا ہے مگر ہم اس تلاش میں ہیں کہ کہیں وہ جہادی ہمیں جل جائے  تو اسے بھی زندہ جلا دیں ۔ 

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ کے مداح بھی ان کی حمایت میں سامنے آنے لگے اور ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ۔ رتھن کلیتا نامی صارف نے کہا کہ کیسے سرعام دھمکی دی جاسکتی ہے ۔  انہیں گرفتار کیا جائے ۔

آئی ایم اونیر نامی صارف نے لکھا کہ اس شخص کو اب تک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا ، نفرت انگیز تقاریر پر قانون ساز اداروں کا آنکھیں بند کرنا عجیب لگ رہا ہے ۔ 

یاد رہے کہ ایودھیا کے انتہا پسند پنڈت نے شاہ رخ خان کو نہ صرف جہادی قرار دے دیا بلکہ کہا اگر انہیں شاہ رخ مل جائے تو وہ اسے زندہ جلادیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم جو اگلے ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس کا ٹیزر اور پھر اس کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی فلم سے متعلق تنازعات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور انتہاپسندوں نے انہیں نشانے پر لے رکھا ہے۔