اسلام آباد میں خود کش دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید، 10 افراد زخمی

Dec 23, 2022 | 11:20:AM
اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں خود کش دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک شہید اہلکار کی شناخت ہیڈکانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوگئی
کیپشن: اسلام آباد دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں خود کش دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک شہید اہلکار کی شناخت ہیڈکانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوگئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا، دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی میں ایک مرد اور ایک خاتون سوار تھے، گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا تو حملہ آوار نے دھماکے سے خود کو اڑا لیا۔

دوسری جانب اسلام اباد بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ریکارڈ کے مطابق ایل ای ائی 17 سترہ ترانوے سجاد حیدر شاہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ گاڑی مالک رہانا ساداہت چکوال کا رہائشی ہے۔ 1991 ماڈل گاڑی کو 2017 میں دوبارہ نمبر جاری کیا گیا۔ گاڑی کی سسٹم میں کیٹگری ٹیکسی کے نام سے ہے۔