مریم انصاری کی شادی ۔۔۔ علی انصاری اور صبور علی کی ڈانس ویڈیو ہٹ

Dec 23, 2021 | 20:07:PM
خوبرو اداکارہ ،مریم انصاری، علی انصٓری، صبور علی ، ڈانس ویڈیو
کیپشن: علی انصاری، صبور، ڈانس ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری کی شادی پر علی انصاری اور صبور علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔گزشتہ شب مریم انصاری اپنے دولہا راجہ اویس خان کے گھر رخصت ہو گئیں، مر یم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ہفتے کے آغاز سے ہوا تھا۔مریم انصاری کی مہندی، سنگیت کی تقریب کے بعد کل رخصتی تھی جبکہ رواں سال فروری کے مہینے میں ان کا نکاح ہو چکا تھا۔


دوسری جانب اس شادی پر دلہن، مریم انصاری کے بھائی علی انصاری اور صبور علی کی ڈانس کی ویڈیوز بھی وائرل ہو ئی ہیں جن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، علی انصاری اور صبور علی کی ویڈیوز کو ابتک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان سے شادی۔۔۔احسن محسن اکرام کی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ اداکار نے دل کھول کے رکھ دیا

ٹیگز: