منال خان سے شادی۔۔۔احسن محسن اکرام کی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ اداکار نے دل کھول کے رکھ دیا

Dec 23, 2021 | 19:48:PM
منال خان سے شادی، اداکار احسن محسن اکرام، دل کھول کے رکھ دیا
کیپشن: احسن محسن اکرام، منال خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ منال خان سے شادی کے بعد اداکار احسن محسن اکرام کیا محسوس کرتے ہیں، اداکار نے مداحوں کے سامنے دل کھول کے رکھ دیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان نجی ٹی وی کے میزبان احسن خان کے پروگرام میں شریک ہیں، پروگرام کے میزبان احسن خان مہمان احسن محسن اکرام سے سوال کرتے ہیں کہ شادی کے بعد آپ کیا محسوس کرتے ہیں جس کے جواب میں احسن محسن اکرام جواب دیتے کہا کہ نہیں بس اب تھوڑی سی گالیاں پڑتی ہیں ۔اس پر منال خان کہتی ہیں کہ بے چارے کو پہلے کبھی گالیاں پڑی نہیں تھی ناں ،اداکار ہے ناں ۔

یہ بھی پڑھیں: مریم انصاری کا اپنی شادی پر رقص ۔۔ویڈیوز نے دھوم مچادی

دوسری ویڈیو میں احسن خان اداکارہ منال خان سے پوچھتے ہیں کہ شادی کے بعد زندگی میں کیا تبدیلی ہو جاتی ہے، اس پر اداکارہ جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ شادی کے بعد زندگی میں میاں آجاتا ہے اس سے بڑی تبدیلی کیا ہو گی ۔
احسن خان کہتے ہیں کہ آپ کا مطلب ہے کہ یہ ایک اچھی تبدیلی ہے ، منال خان کہتی ہیں میراخیال ہے کہ یہ ایک اچھی تبدیلی ہے ۔میزبان کے سوال ”کیا آپ سب کو شادی کرنے کی تجویز دیں گی ؟“اس پر منال خان کہتی ہیں کہ کیوں نہیں یقینامیراووٹ شادی کرنے کے حق میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ اداکارہ ثنا خان نے غلاف کعبہ پر کڑھائی کرتے ویڈیو شیئر کردی