نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن پہنچ گئے، وہ پاکستانی ہائی کمشن میں اہم بنگلہ دیشی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی بنگلہ دیشی نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد سے ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت پارٹی کے ممبر سیکرٹری اختر حسین کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے مختلف سیاسی شراکت داروں سے روابط کے سلسلے میں بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے وفد سے ملاقات کی۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر نے کی، ملاقات میں پاکستان، بنگلہ دیش تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ ملاقات میں خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی، نائب وزیرِاعظم نے جماعت کے رہنماؤں اور کارکنان کی مشکلات اور کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدمی اور حوصلے کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں :این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد