وزیراعلیٰ مریم نواز کاایکشن، ستھرا پنجاب کے ملازمین کو پوری تنخواہ دلادی

Aug 23, 2025 | 12:26:PM
وزیراعلیٰ مریم نواز کاایکشن، ستھرا پنجاب کے ملازمین کو پوری تنخواہ دلادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھراپنجاب کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ دینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ورکرز کو تنخواہیں دلا دیں۔
مریم نواز نے کارکنوں کو پوری تنخواہ نہ دینے پر بھی برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو کم تنخواہیں دینے والے کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر شہر میں ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کو کارکنوں کی کم ازکم تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔