اداکارہ زارا نور عباس کی نئی ڈانس ویڈیو  وائرل،سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا

Aug 23, 2022 | 10:40:AM
اداکارہ ,زارا نور عباس , ڈانس ویڈیو , وائرل،سوشل میڈیا, انسٹاگرام
کیپشن: اداکارہ زارا نور عباس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان  کی معروف اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ کرتی نظر آتی ہیں، اداکارہ نے اپنی نئی ڈانس ویڈیو وائرل کر کے مداحوں کا حیران کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی ڈانس ویڈیو دیکھ کرصارفین نے زارا نورکو آڑے ہاتھوں لیا،اداکارہ زارا نور عباس نے گزشتہ روز اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پرشیئر کی، ویڈیو میں وہ کلاسیکی کتھک ڈانس کی پریکٹس کررہی ہیں اور ساتھ  ان کی ڈانس ٹیچر بھی ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ڈانس ٹیچر کے ساتھ سٹیپس نہیں ملا پارہی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں خود اس بات کا اعتراف کرتے لکھا کہ'اس کی خوبصورتی کا تھوڑا سا بھی مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن اس لائیو میوزک کے دوران اس پر اس کا سایہ ڈالنا ایک خواب تھا۔ اداکارہ نے محبت کا اظہار کرتے مزید لکھا’’میری خوبصورت پنا آنٹی، ٹیچر اور ڈارلنگ‘‘

اداکارہ کی نئی ڈانس  ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ملے جلے خیالات کااظہار کیا، صارفین نے زارا کے اس ڈانس کو ناپسند کرتے مشورہ دیا کہ وہ ایسی حرکتوں سے دور رہیں،کچھ صارفین کی اداکارہ کو رائے دی کہ آپ صرف اداکاری پر فوکس رکھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان  کا ن لیگ کو بڑا مشورہ