نور مقدم کیس:تھراپی سینٹر کے مالک سمیت6 ملزمان کی ضمانتیں منظور

Aug 23, 2021 | 22:21:PM
نور مقدم کیس:تھراپی سینٹر کے مالک سمیت6 ملزمان کی ضمانتیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نور مقدم کیس میں گرفتار6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔ مقامی عدالت کے جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ضمانت پانے والے ملزمان میں تھراپی سنٹر کا مالک ڈاکٹر طاہرظہور اور وامق ریاض شامل ہیں۔ملزمان دلیپ کمار، ثمرعباس، عبدالحق اور امجد محمود کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیئے گئے تھے۔ای سی ایل میں شامل ہونے والے ملزمان میں ظاہر جعفر اور ان کے والدین کے علاوہ دو گھریلو ملازمین کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کو ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام اسلام آباد میں اپنے گھر پر قتل کر دیا تھا۔پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے والدین کی گرفتاری 25 جولائی کو عمل میں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ پر اب بھی ملک چھوڑنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے: شاہ محمود قریشی