کابل ایئرپورٹ پر اب بھی ملک چھوڑنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے: شاہ محمود قریشی 

Aug 23, 2021 | 20:42:PM
کابل ایئرپورٹ پر اب بھی ملک چھوڑنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے: شاہ محمود قریشی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کابل میں صورتحال خاصی حد تک معمول پر آچکی ہے لیکن کابل ایئرپورٹ پر اب بھی ملک چھوڑنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے،وزارت خارجہ میں کابل سے انخلا سے متعلق خصوصی سیل قائم کیاگیا ہے ، خصوصی سیل ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ افغان صورتحال میں تبدیلیاں آرہی ہیں ، گزشتہ 48 گھنٹے میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ ہوا، ڈنمارک، بیلجیم، ترکی، سویڈن کے وزرائے خارجہ سے افغان صورتحال پر بات ہوئی ،سعودی وزیر خارجہ سے بھی افغان صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔


وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،دنیا بھر کے رہنما کابل سے لوگوں کے محفوظ انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہ رہے رہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ افغانستان سے لوگوں کا محفوظ انخلا اہم ہے،غیرملکی سفارتکاروں، صحافیوں اور این جی اوز کے نمائندوں کو کابل سے بحفاظت نکالا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے سفیر کابل میں انتہائی مشکل حالات میں بہت اچھا کام کررہے ہیں،افغانستان میں پاکستانی ویزے کیلئے اپلائی کرنیوالوں کو فوری سہولت مہیا کی جارہی ہے،پاکستان کے سفیر افغان حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ کابل میں صورتحال خاصی حد تک معمول پر آچکی ہے،کابل ایئرپورٹ پر ابھی بھی ملک چھوڑنے والوں کی بڑی

تعداد موجود ہے،وزارت خارجہ میں کابل سے انخلا سے متعلق خصوصی سیل قائم کیاگیا ہے ، خصوصی سیل ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی سے کہاکہ 16 اگست سے ابتک کابل سے اسلام آباد کے درمیان 5 پروازیں چلائی گئیں،کابل سے ابتک 3234 غیرملکیوں کو نکالا جاچکا ہے،پی آئی اے نے 542 غیرملکی اور91 پاکستانیوں کوکابل سے نکالا ۔

یہ بھی پڑھیں: سا بق افغان آرمی چیف کے ملک چھوڑنے کی ایسی تصویر سا منے آگئی کہ آپ کی بھی ہنسی چھو ٹ جا ئے گی