سونا مزید سستا ہوگیا

Apr 23, 2024 | 14:01:PM
سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800  کی کمی ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا) سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800  کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں7800   کمی کے بعد  ایک تولہ سونا   2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 6687 روپے کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایک تولہ چاندی 100 روپے کمی سے 2650 روپے ہو گئی  ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ 72 ڈالر کی بڑی کمی  سے ڈالر   2309 فی اونس کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے نجی یونیورسٹیوں کے غیر قانونی سب کیمپسز کی نشاندہی کر دی

واضح  رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں  3500 روپے فی تولہ  کمی ہوئی تھی۔    فی تولہ سونا 3500 روپے کمی کے بعد  2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے  جبکہ 10گرام سونا 3021 روپے کمی سے 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے اور ایک تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 2750 روپے کی ہوگئی تھی۔۔