100 رنز سے کم سکور پر آؤٹ ہونا افسوس ناک ہے، بابراعظم

Apr 23, 2021 | 19:29:PM
100 رنز سے کم سکور پر آؤٹ ہونا افسوس ناک ہے، بابراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے میچ ہماری پوری بیٹنگ ناکام ہوئی۔
بابراعظم کاکہناتھا کہ جنوبی افریقا میں دو سورنز کا ہدف بھی باآسانی حاصل کیا،سو رنز سے کم سکور پر آؤٹ ہونا افسوس ناک ہے۔کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ مڈل آرڈر بلے بازتوقعات پر پورا نہیں اتر رہے،پچ پہلے میچ جیسا ہی تھا بطور پروفیشنل کرکٹر کوئی بہانہ نہیں کرسکتے۔
بابراعظم ے کہاکہ زمبابوے کو بھی کریڈٹ دینا چاہئے انہوں نے بہت اچھا کم بیک کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ تیسرے ٹی ٹونٹی میں بہترانداز میں کم بیک کریں گے، بطور کپتان یہ کارکردگی میرے لیے افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پا کستان بمقابلہ زمبابوے۔۔میچ کا ایسا رزلٹ جو شاہینوں نے کبھی سو چا بھی نہ تھا