کراچی کے شہریوں کیلئے برُی خبر، آٹے کی سرکاری قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)کمشنر کراچی نے شہریوں پر بجلی گراتے ہوئے آٹے کی سرکاری قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
جاری کرد ہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا 28 روپے اور فائن آٹا 22 روپے کلو مہنگا ہوگیا ہے۔
ہول سیل کی قیمتوں کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا 94 روپے اور عام آٹا 98 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔
فائن آٹے کی ہول سیل میں نئی قیمت 100 روپے اور ریٹیل 104 روپے کلو ہوگئی ہے، چکی کا آٹا بھی 30 روپے کلو اضافے سے 120 روپے کلو پر جا پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ ، 2 سگے بھائی فائرنگ سے جاں بحق،قتل کی وجہ پرانی دشمنی