نوشہرہ ، 2 سگے بھائی فائرنگ سے جاں بحق،قتل کی وجہ پرانی دشمنی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نوشہرہ کے علاقے خیشگی پایاں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے علاقے خیشگی پایاں میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دونوں سگے بھائی ہیں،جاں بحق افراد کی شناخت 32 سالہ سکندر اور 30 حیدر کے نام سے ہوئی،ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو NMC اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے،پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد اضافہ