وین ڈیزل اور دپیکا پڈو کون کی پوسٹس۔۔ کیا اداکارہ ہالی ووڈ چلی جائے گی۔۔؟

Sep 22, 2025 | 19:12:PM
وین ڈیزل اور دپیکا پڈو کون کی پوسٹس۔۔ کیا اداکارہ ہالی ووڈ چلی جائے گی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکار  دپیکا پڈوکون نے ایک نئی پوسٹ میں آنے والی فلم کا ذکر کر دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ فلم ’’اسپرٹ’’ اور ’’ کالکی2898 اے ڈی ‘‘کے سیکوئلز سے دپیکا پڈوکون کے باہر ہونے سے متعلق جاری تنازع کے درمیان  ہی اداکارہ ہالی ووڈ کی طرف جارہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور  شخصیات سندیپ ریڈی وانگا کی اسپرٹ اور ناگ اشون کی کالکی2898  اے ڈی کے سیکوئلز سے دپیکا پڈوکون کے  باہر ہونے سے متعلق جاری تنازع کے درمیان  ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ کی طرف  جارہی ہیں۔ ایسا ہوتا ہے کہ وین ڈیزل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلموں کے ٹیزر پوسٹ کیے، جن میں ٹرپل ایکس4، ریٹرن آف زینڈر کیج  کا فالو اپ شامل ہے، جس میں دپیکا کی ہالی ووڈ  داخلے  کی نشاندہی ہوئی ہے۔وین ڈیزل نے حال ہی میں انتہائی متوقع نئی رِڈک فلم ’رِڈک: فیوری‘ کی شوٹنگ شروع کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سیٹ سے ایک بی ٹی ایس  تصویر شیئر کی اور اپنی آنے والی فلموں کا بھی تذکرہ کیا، جس میں اسٹینڈ الون گروٹ فلم،ٹرپل ایکس4، دی لاسٹ وِچ ہنٹر کا سیکوئل،1970کی دہائی کے کرائم ڈرامے کوجک اور فاسٹ اینڈ فیوریس کا فائنل شامل ہے۔

 ان کے  پوسٹ میں لکھا گیا ہے ’’شیئر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے... مشہور کہانیاں جو دل کی گہرائیوں سے محسوس کی جاتی ہیں۔ عالمی سامعین جو واقعی اس فنکار کی زندگی میں ایک نعمت ہے۔ آربر یکنگ میں گروٹ کی واپسی، نیو یارک کے بدنام زمانہ جاسوس، کالڈرز اوتھ، ممبئی میں زینڈر کا اگلا ایڈونچر، اسٹریٹ ریسرز کا دوبارہ اتحاد، آپ سب کے کورسیز، اینجلس اور آپ سب کے لیے... امید ہے آپ کو فخر ہو گا...‘‘
وین ڈیزل کے  پوسٹ کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ اگلی  ٹرپل ایکس فلم ہندوستان خاص طور پر ممبئی میں سیٹ کی جائے گی۔ اسکا مطلب یہ بھی ہے کہ دپیکا پڈوکون کی چوتھی فلم میں مرکزی کردار میں فرنچائزی  میں واپسی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھین:اسلام آباد  ڈینگی  کا  فیورٹ علاقہ، کیسز میں مسلسل  اضافہ،12مزید ہسپتال داخل