اسلام آباد  ڈینگی  کا  فیورٹ علاقہ، کیسز میں مسلسل  اضافہ،12مزید ہسپتال داخل

Sep 22, 2025 | 17:35:PM
اسلام آباد  ڈینگی  کا  فیورٹ علاقہ، کیسز میں مسلسل  اضافہ،12مزید ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، مزید 12 مریض ہسپتال داخل۔

ڈی ایچ او  کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 12 مریض رپورٹ  ہوئے ہیں،تمام 12 ڈینگی متاثرہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،دیہی علاقوں سے 11 اور شہری علاقوں سے 1 مریض رپورٹ ہوا، روات سے 5 کیسز، ترلائی سے 2، دیگر علاقوں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو اہے۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 151 مقامات کا معائنہ کیا، 11 مقامات کو ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا، اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں،17 مریضوں کے گھروں کے اطراف 813 مکانات میں اسپرے اور اقدامات ہوئے،مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو 14 شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا