جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف تینوں فارمیٹ کے سکواڈز کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ کے اسکواڈز کا اعلان کردیا،جنوبی افریقی ٹیم 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی میں سٹرین کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں,لہٰذا اب ان کی جگہ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے.
اس کے علاوہ کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کا حصہ ہیں کیونکہ ان کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے۔
ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے اور ون ڈے میں میتھیو بریٹزکو عبوری کپتان کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’کم چک کہ رکھ‘‘ وزیر دفاع کی حارث کو تھپکی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم پہلی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہی ہے اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی ہوگی جس کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی میں کھیلا جائے گا،جب کہ بقیہ 2 میچز قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے بعد 3 ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ:
ایڈن مرکرم (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈے زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، ویان مُلڈر، سنیوران مٹھوسامی، کگیسو ربادا، رائن رکلیٹن، ٹرسٹن سٹَبز، پرنیلن سبریئن، کائل ویراین۔
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹونٹی سکواڈ:
ڈیوڈ ملر (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نانڈرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈے کاک، ڈونوان فریرا، ریضا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، نگیڈی، نقابا پیٹر، لوہان دری پریٹوریئس، اینڈیل سِمیلانے، لیزاد ولیمز۔
جنوبی افریقہ کا ون ڈے سکواڈ:
میٹھیو بریٹزکے (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نانڈرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈے کاک، ٹونی ڈے زورزی، ڈونوان فریرا، بیورن فورچوئن، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگیڈی، نقابا پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، سینتھمبا قیشیلے شامل ہیں۔