’’کم چک کہ رکھ‘‘ وزیر دفاع کی حارث کو تھپکی
پاکستانی باؤلر کا بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر خواجہ آصف کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
باؤنڈری پر مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔
حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں،کپتان سلمان علی آغا
سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا کہ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کہ رکھ‘‘۔
خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ 'کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔
خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔