کیسکو نے نادہندہ سیاسی قائدین کی لسٹ تیار کرلی، اہم شخصیات کے نام شامل

Sep 22, 2023 | 09:30:AM
کیسکو نے نادہندہ سیاسی قائدین کی لسٹ تیار کرلی، اہم شخصیات کے نام شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ملک بھر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی  نے اب نا دہندہ سیاسی شخصیات کی لسٹ بھی تیار کر لی ہے ، جس میں اہم سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا انکشاف ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کیسکو کے نادہندہ سابق ارکان اسمبلی، سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور بااثر شخصیات کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے، لسٹ کے مطابق بااثر شخصیات کیسکو کی ایک کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 196 روپے کی ناہندہ ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ نادہندہ اہم شخصیات کی لسٹ کمشنر کوئٹہ کو بھیج دی جلد کارروائیاں کی جائیں گی۔

لسٹ کے مطابق سابق ایم پی اے عاصم کرد گیلو کیسکو کے20 لاکھ 60 ہزار 591 روپے کے نادہندہ ہیں،سابق ایم پی اے ہمایوں عزیز کرد کیسکو کے49 لاکھ 54 ہزار 554 روپے کے اور سابق ایم پی اے ظفر زہری 11 لاکھ 65 ہزار725 روپے کے نادہندہ ہیں,قبائلی شخصیت میر فیروز لہڑی کیسکو کے4 لاکھ 93 ہزار 310 روپے کے، سابق وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران 3 لاکھ 51 ہزار 970 روپے کے اور سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی 4 لاکھ 47 ہزار810 روپے کے نادہندہ ہیں۔

وڈیرہ شیرین مری کیسکو کے 86 ہزار 953 روپے کے نادہندہ، سابق ایم این اے عبدالقہار ودان 9 لاکھ 16 ہزار 253 روپے کے، سابق ایم پی اے احمد نواز 1 لاکھ 79 ہزار 58 روپے کے اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللّٰہ لانگو کیسکو کے 15 لاکھ 73 ہزار 172 روپے کے نادہندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر260 روپے تک آنے والا ہے ،اہم حکومتی وزیر کی پیشگوئی