شعیب ملک کی بیٹے کے ہمرا ہ معصومیت بھر ی ویڈیو وائرل

Sep 22, 2021 | 20:49:PM
شعیب ملک،کے ،بیٹے ،کی دلپچسپ،ویڈیو وائرل
کیپشن: شعیب ملک،ثانیہ مرزا بیٹے اذہان کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کر کٹر شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی ایک ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں اذہان بہت ہی معصومیت کا اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ان کا 3 سال کا بیٹا گاڑی میں سفر کررہے ہیں جبکہ ایک خاتون بھی ان کے ہمراہ ہے۔ جو اذہان کو کہہ رہی ہے شعیب ملک میرے بابا ہیں جس پر اذہان نے معصومیت سے کہا کہ میرے بابا ہیں،خاتون نے ننھے اذہان سے سوال کیا کہ ان کا کیا نام ہے؟

جواب میں اذہان نے کہا کہ شعیب بھائی، جس پر شعیب ملک اور خاتون کو مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔شعیب ملک کے پھر سے پوچھنے پر اذہان نے ان کی طرف دیکھ کر کہا کہ آپ کا نام شعیب بھائی ہے،تاہم شعیب ملک نے اپنے بیٹے سے ان کا نام پوچھا تو ننھے اذہان نے کہا کہ میرا نام اذہان ملک ہے۔

اس ویڈیو پر سو شل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی خان نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل