کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل

Sep 22, 2021 | 19:32:PM
سیف علی خان بیٹی، سارہ خان ،اور، بیٹے ،کے ہمراہ
کیپشن: سیف علی خان بیٹی سارہ خان اور بیٹے کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی خان نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟تصاویر وائرل ہونے سے نیا محاذ کھل گیا۔سیف علی  کی بیٹی سارہ علی  نے  درگاہ تو کبھی چرچ، مندر،گردوارا کے ساتھ مسجد میں بھی مانگی دعا۔اپنی تازہ  پوسٹ میں سارہ مسجد شریف کے سامنے ہیں جس میں وہ دعا کی طرح ہاتھ پھیلائے نظر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سارہ علی خان کا ویکیشن موڈ آن ہے۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے سفر کر رہی تھیں۔ کبھی گوا کے ساحل پر ، کبھی مالدیپ میں دوستوں کے ساتھ تفریح ​​، کبھی لداخ کی ٹھنڈی وادیوں کا سفر اور تو کبھی کشمیر کی وادیوں میں سکون کی تلاش۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

حال ہی میں سارہ نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ درگاہ میں دعا کرتے ہوئے ، مندر میں دیوی کی پوجا کرتے ہوئے ، گرودوارہ اور چرچ میں، وہیں مسجد کے آگے دعا کی طرح ہاتھ اٹھائے نظر آرہی ہیں۔ سارہ علی خان نے اپنی تصویروں اور ویڈیو کو شیئر کرتے لکھا ہے، اگر فردوس بر روئے زمیں است ۔ ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است یعنی اگر زمین پر کہیں جنت ہے تو یہیں ہے، یہیں پر ہے۔ ان فو ٹوز کو دیکھ کر سو شل میڈیا صارفین یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کیا کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی خان نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟

یا د رہے کہ چند روز قبل سیف علی خان کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ میں مرنے کے بعد کی زندگی پر یقین نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر نے گل پانڑہ کے ہمراہ پشتو گانا ’لار شہ پیخور‘ جاری کردیا۔۔ویڈیو وائرل