بالی وڈکے مشہورو معروف اداکاروں کی گھر والیوں سے متعلق اہم انکشافات

Sep 22, 2021 | 18:02:PM
بالی وڈکے مشہورو معروف اداکاروں کی گھر والیوں سے متعلق اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکاروں کی بیویاں عمومی طو ر پرخود کو بالی وڈ کی چمک  دمک سے دور رکھتی ہیں، لیکن کمائی کے معاملے میں وہ اپنے شوہر سے کم نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  شاہ رخ خان ہندوستان کے سب سے امیر فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ کمائی کے معاملے میں شاہ رخ خان اگر کنگ ہیں تو ان کی اہلیہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ کنگ خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان جو کہ فلم پروڈیوسر اور ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے مکیش امبانی جیسی ہستیوں کے گھر ڈیزائن کئے ہیں۔ 

راجیش کھنہ کی بیٹی اور انڈسٹری میں کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار کی اہلیہ بھی ایک مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ یہی نہیں ٹوئنکل کھنہ ایک کامیاب رائٹر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔

 شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پر کافی سرگرم تھیں اور لوگوں کی مدد کر رہی تھیں۔ انہیں ڈائٹ اور بیوٹی کی بھی اچھی جانکاری ہے، لیکن ان سب سے ہٹ کر میرا راجپوت پیانو بجانے کا ہنر بھی رکھتی ہیں۔

جان ابراہم کافی پرائیویٹ انسان ہیں اور سمپل لائف جینا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے سال 2014 میں پریا رونچال سے شادی کی تھی اور وہ کم ہی لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ وہ ایک انوسٹمنٹ بینک اور فائنانشیل انالسٹ ہیں۔

سنیل شیٹی کی اہلیہ مانا ایک مشہور بزنس ویمن ہیں۔ مانا ایک لائف سٹائل سٹور R-House چلاتی ہیں، ساتھ ہی وہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔  اداکار سہیل کپور کی اہلیہ سیما خان ایک مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ یہی نہیں سیما خان ممبئی کے باندرہ میں ایک لگژری بو تیک بھی چلاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں۔۔اداکارہ عائزہ خان کا دلکش رقص۔۔ویڈیو وائرل