مہنگائی اور بڑھے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’خوشخبری‘‘ سنا دی

Sep 22, 2021 | 17:58:PM
ایشیائی ترقیاتی بینک، آئوٹ لک، کورونا وبا، مینوفیکچرنگ
کیپشن: معاشی سرگرمیاں، مہنگائی، اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق آوٗٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، نجی سرمایہ کاری کو تحفظ کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، بہتر پالیسیوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی پیکج اور بہتر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، اس لئے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، صنعت، تعمیرات اور مینوفیکچررنگ کے شعبوں سمیت زرعی شعبے کی بھی نمایاں بہتری کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے، گندم، چینی اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات