یونیورسٹی طلبہ کے لئے اہم ۔۔  امتحانات کا شیڈول تبدیل

Sep 22, 2021 | 15:38:PM
 یونیورسٹی طلبہ کے لئے اہم ۔۔  امتحانات کا شیڈول تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول تبدیل کردیا امتحانی شیڈول تبدیل کرنے کی منظوری بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کے اجلاس میں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان یونیورٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق کوویڈ-19 کے باعث میڈیکل کالجز میں کلاسز کا شیڈول متاثر ہوا ۔نئے امتحانی شیڈول کے مطابق میڈیکل کالجز سلیبس مکمل کرواسکیں گے۔

فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 21 دسمبر کی بجائے 11 جنوری سے شروع ہوں گے ۔‏ ‏سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 4 جنوری کی بجائے 11 فروری سے شروع ہوں گے۔ ‏ ‏تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 7 دسمبر کی بجائے 25 جنوری سے شروع ہوں گے ‏ ‏۔

فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 23 نومبر کی بجائے 4 جنوری سے شروع ہوں گے ‏۔ ‏فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات یکم فروری کی بجائے 25 فروری سے شروع ہوں گے ‏۔

یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ کے لئے لڑکیوں میں جھگڑا۔۔ شاپنگ مال میدان جنگ بن گیا