بوائے فرینڈ کے لئے  لڑکیوں میں جھگڑا۔۔ شاپنگ مال میدان جنگ بن گیا

Sep 22, 2021 | 12:40:PM
 بوائے فرینڈ کے لئے  لڑکیوں میں جھگڑا۔۔ شاپنگ مال میدان جنگ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر آپ نے لڑکیوں کو لڑتے یا جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا  لیکن اگر لڑکوں کی طرح ہی لڑکیاں آپس میں بھڑجائیں اور وہ بھی عوامی مقامات پر تو آپ کیا کہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ایسا ہی معاملہ مظفر پور میں پیش آیا ہے ، جہاں شاپنگ مال میں لڑکیوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوگئی ۔ لڑکیاں آپس میں مار پیٹ کرتی رہیں اور ان کے جھگڑے کی وجہ ایک لڑکا  تھا ۔

 کافی دیر تک مارپیٹ  کے بعد مال میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ ایک شخص نےسمجھانے اور ڈانٹ ڈپٹ کے بعد لڑکیوں کو مال سے  باہر  نکال دیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھگڑا دونوں لڑکیوں کے بوائے فرینڈ کی وجہ سے ہوا۔

 دوسری جانب اس معاملے میں ابھی تک تھانہ میں کسی فریق نے درخواست نہیں دی ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کے شوہر سے متعلق نیا تہلکہ خیزانکشاف