شلپا شیٹھی کے شوہر سے متعلق  نیا تہلکہ خیزانکشاف

Sep 22, 2021 | 12:04:PM
شلپا شیٹھی کے شوہر سے متعلق  نیا تہلکہ خیزانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹھی کے شوہر راج کندرا کے متعلق فحش فلموں کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے حوالے سے ممبئی کرائم برانچ نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کندرا 119 فحش فلموں اور ویڈیوز کو 9 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فحش ویڈیوز ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کے موبائل، ٹیبلیٹ اور ہارڈ ڈرائیو ڈسک سے برآمد کی ہیں۔ 
  یاد رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ میں نشر کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:ڈالر کتنا سستا ہوا؟ جانیے