60 سالہ بوڑھے بیمار شخص کیساتھ مندر میں غیر انسانی سلوک،ملزم گرفتار

Oct 22, 2025 | 21:20:PM
60 سالہ بوڑھے بیمار شخص کیساتھ مندر میں غیر انسانی سلوک،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ منظر عام پر آیا ہے، لکھنئو  کے رہائشی 60 سالہ بوڑھے بیمار شخص رامپال راوت نے الزام لگایا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر مندر کے احاطے میں پیشاب چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ کے رہائشی  60 سالہ رامپال راوت  نامی شخص کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ الزام ہے کہ انہیں مبینہ طور پر پیشاب چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ فوری طور پر پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ پیر کی شام لکھنؤ کے کاکوری علاقے میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ رامپال راوت نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ مندر کے احاطے میں پانی پی رہے تھے، تبھی سوامی کانت عرف پمو نامی شخص نے ان پر پیشاب کرنے کا الزام لگا دیا۔ رامپال نے صفائی دی کہ انہوں نے پیشاب نہیں کیا بلکہ صرف پانی گر گیا تھا، لیکن ملزم نے ان کی بات نہیں مانی اور ذات پر مبنی گالیاں دیں۔ پھر  دھمکیاں دے کر انہیں زمین چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رامپال کے پوتے مکیش کمار نے بتایا کہ ان کے دادا جی کو سانس لینے میں دقت کی بیماری ہے اور انہیں روزانہ دوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ واقعے کے وقت رامپال کو کھانسی آئی، جس دوران انجانے میں تھوڑا پیشاب خارج ہو گیا۔ اس وقت سوامی کانت عرف پمو وہاں آیا اور ذات پات کی گالیاں دے کر رامپال کو ذلیل کیا۔خوف کے مارے رامپال نے پیشاب چاٹ لیا اور پھر تالاب کے پانی سے اس جگہ کو دھویا۔مکیش نے یہ بھی بتایا کہ رامپال نے اس رات گھر والوں کو کچھ نہیں بتایا، لیکن اگلے دن صبح جب انہوں نے واقعہ بیان کیا، تو خاندان نے فوراً پولیس میں شکایت درج کرائی۔ مکیش نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ واقعہ مرکزی مندر سے کم از کم 40 میٹر دور پیش آیا تھا۔پولیس نے سوامی کانت عرف پمو کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور پولیس کے مطابق  تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے پیشاب چاٹنے پر مجبور کیا گیا، جبکہ  ملزم کا دعویٰ ہے کہ اس نے صرف رامپال کو زمین چھونے کے لیے کہا تھا۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھیانک طوفان کا بلیو الرٹ  جاری، تیز ہواؤں اور شدید بارش کے امکانات