ارب پتی جوڑے کا 95 فیصد دولت خیراتی اداروں کو دینے کا اعلان

Oct 22, 2025 | 09:37:AM
 ارب پتی جوڑے کا 95 فیصد دولت خیراتی اداروں کو دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت جو تقریباً 29 کھرب روپے بنتی ہے، فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارب پتی جوڑے کی جانب سے عطیہ کردہ زیادہ تر رقم مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی مخیر جوڑا نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی دولت میں سے 95 فیصد (تقریباً 29 کھرب روپے) فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے۔ 

جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی زیادہ تر رقم ہیوسٹن کے مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی: وزیر خزانہ

ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے رچ کنڈر کا کہنا تھا ہم بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ ہماری دولت میں بہت بڑا ہاتھ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے ہماری مدد کی، ہمارا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ جب ہم اس دنیا سے جائیں تو اسے اس سے بہتر چھوڑ کر جائیں جیسا اسے ہم نے پایا ہے۔