پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا نہ روزگار، معیشت تباہ کر دی، پرویز خٹک

Oct 22, 2023 | 19:46:PM
پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا نہ روزگار، معیشت تباہ کر دی، پرویز خٹک
کیپشن: پرویز خٹک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں کسی کو انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملا، معیشت بھی تباہ کردی گئی۔

تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی حالت کی وجہ سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں، مختلف پارٹیوں نے مختلف نعروں سے عوام کو ورغلایا، 35 سال سے ملک پر لوگوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے حکومت کی۔

یہ بھی پڑھیے: آئی پی پی قیادت کا فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

پرویز خٹک نے کہا کہ کیا یہ ملک اس لیے آزاد ہوا تھا کہ یہاں بدامنی اور بے روزگاری ہو، ملک کی معاشی صورت حال کیا ہے، تین ارب ہزار خسارے کا بجٹ بناتے ہیں، جب تک ایماندار لوگ حکومت میں نہیں لائیں گے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔