میلبرن میں بارش کے بعد موسم نے کروٹ لے لی 

Oct 22, 2022 | 21:43:PM
کرکٹ کے دیوانوں، اچھی خبر، میلبرن، ہلکی بارش، موسم نے کروٹ
کیپشن: میلبرن کرکٹ گرائونڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کرکٹ کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر، میلبرن میں  بارش کے بعد موسم نے کروٹ لے لی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں کل مدمقابل ہونگی،کرکٹ شائقین بارش کی پیشگوئی کے باعث فکر مند تھے کہ ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ کہیں بارش کی نذر نہ ہو جائے ۔
لگتا ہے خدا نے کرکٹ کے دیوانوں کی سن لی، محکمہ موسمیات کے مطابق میلبرن میں موسم کی صورتحال کافی بہتر ہو گئی اور بارش ہونے کے امکانات میں 20 فیصد تک کمی ہو گئی ہے۔اس خبر نے یقیناً میلبرن سمیت پوری دنیا کے کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرنے والوں کو حوصلہ دیا ہے ۔
واضح رہے کہ آسڑیلوی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہونے کے 60 فیصد امکانات ہیں ۔