پی پی 269،این اے 185 ضمنی الیکشن ، بلاول بھٹو کا امیدواروں کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پی پی 269،این اے 185 میں شاندار انتخابی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
انھوں نے کہا کہ کل جنوبی پنجاب میں دو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، پی پی 269 مظفرگڑھ میں ہمارے امیدوار میاں عالمدار قریشی الیکشن لڑ رہے ہیں،این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں دونوں کو مشکل حالات کے باوجود شاندار انتخابی مہم چلانے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، میری مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے عوام سے اپیل ہے کہ باہر نکلیں، ووٹ ڈالیں اور اپنی آواز کو بلند کریں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق تمام پارٹی ورکرز سے گزارش ہے کہ پولنگ سٹیشن ہرگز نہ چھوڑیں جب تک فارم 45 اپنے ہاتھ میں نہ لے لیں۔
یہ بھی پرھیں :محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی