کرشنگ شروع نہ کرنے پر 10 شوگر ملوں کو شوکاز نوٹس جاری

Nov 22, 2025 | 11:00:AM
کرشنگ شروع نہ کرنے پر 10 شوگر ملوں کو شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)کین کمشنر پنجاب نے 10 شوگر ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
کین کمشنر پنجاب کی جانب سے 10 شوگر ملوں کو شوکاز نوٹس کرشنگ شروع نہ کرنے پر جاری کئے گئے ۔
دس شوگر ملوں کو یومیہ 50 لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس دیا گیا ہے،نوٹس میں کہاگیاہے کہ مذکورہ شوگرملز نے کرشنگ شروع نہ کرکے کسانوں کے مفادات کونقصان پہنچایا ہے۔
جن شوگرملوں کونوٹس جاری کئے گئے ان میں اشرف شوگر ملز، بابا فرید شوگرملز، تاندلیانوالہ شوگر ملز ،فیصل آباد شوگرملز، تاندلیانوالہ ٹو اور شیخو شوگر ملز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
کشمیر شوگر ملز، سیون سٹار شوگر ملز، آروائی کے،پتوکی شوگر ملزاور چنار شوگر ملز کوبھی شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
نوٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے سے گندم کی فصل تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔