سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

Nov 22, 2025 | 10:35:AM
سردی کی شدت میں اضافہ،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 5 ریکارڈ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آبادکی فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

دوسری جانب دنیا کے فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر موجود ہے جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے نئی دلی پہلے نمبر پر جبکہ کولکتہ آلودگی میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔