فیصل آبادکی فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فیصل آباد کےعلاقے ملک پورمیں فیکٹری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔
پنجاب حکومت کی بنائی گئی چاررکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی جس کے مطابق فیکٹری میں زیادہ آتش گیر مادہ کا ذخیرہ بہت زیادہ تھا، بے احتیاطی اور غیر تربیت یافتہ سٹاف کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گیلو بنانے والی فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا، فیکٹری میں مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا تھا، سلنڈر گیس لیکج، شارٹ سرکٹ اور کیمیکل مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی مالک نہ ملنے کی وجہ سے اس کا بیان نہیں لیا جاسکا، انکوائری کمیٹی ممبران میں چیف بوائلر انسپکٹر پنجاب، ڈی او انڈسٹری، چیف انسپکٹر بوائلر اور فیصل آباد بوائلر انجینئر شامل ہیں، انکوائری کمیٹی ممبران نے گزشتہ روز جائے حادثہ کا وزٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزیر ناصر حسین کا ای چالان کے حوالے سے اہم اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئی تھیں۔